







ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کیجانب ایس ایس پی آفس میں عوامی مسائل کے حل کے لیے سائلین سے ملاقات کے تسلسل میں آج بھی خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا
آج ایس ایس پی آفس حیدرآباد میں ضلع حیدرآباد کے سائلین کی شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سائلین نے شرکت کی۔
اس موقع پر شہریوں نے اپنے درپیش مسائل، شکایات اور درخواستیں براہِ راست ایس ایس پی حیدرآباد کو پیش کیں۔
ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے شہریوں کے مسائل کو تفصیل سے سنا اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ایس ایس پی حیدرآباد نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو بروقت انصاف اور ریلیف فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے ایسے عوامی رابطہ پروگرامز کا تسلسل کے ساتھ انعقاد جاری رکھا جائے گا
