گجرات پولیس تھانہ ککرالی نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی گینگ گرفتار کرلیا

کھاریاں(شاہد بیگ سے)

گجرات پولیس تھانہ ککرالی نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔

مال مسروقہ 2لاکھ نقدی، طلائی زیورات اور موٹر سائیکل ہنڈا 125برآمد۔

ذرائع کے مطابق گجرات پولیس کا ضلع بھر میں چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ SHOتھانہ ککرالی اور ASIجواد احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ککرالی کے علاقہ میں چوری کی وارداتیں کرنے والا 2رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1شاہ زیب، 2۔ محمد نوازسکنائے کوٹلہ شامل ہیں، جن کے قبضہ سے مال مسروقہ 2لاکھ نقدی، طلائی زیورات اور موٹر سائیکل ہنڈا 125برآمد کرلی گئی۔ برآمد شدہ مال مسروقہ قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کو جوڈیشل حوالات بجھوایا جا چکا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *