ایس ایس پی حیدرآباد نے اے سیکشن کی حدود میں چوری کی واردات میں برآمد مسروقہ کیش رقم 10 لاکھ روپے اصل مالک کے حوالے کردی : رپورٹ محمد حسین سومرو
ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے آج اپنے آفس میں فریادی وسیم شیروانی کو مدعو کرکے انکے گھر میں چوری کی واردات کو ٹریس اور برآمدگی کے بعد کیش رقم 10 لاکھ روپے انکے حوالے کردی
تفصیلات کے مطابق مورخہ 2024-09-24 کو تھانہ A-سیکشن کی حدود لطیف آباد نمبر 11 کے رہائشی وسیم شیروانی کے گھر چوری کی واردات ہوئی جس میں نامعلوم ملزمان طلائی زیورات اور کیش رقم چوری کرکے فرار ہوگئے
ایس ایچ او سب انسپیکٹر نیک محمد کھوسو، ASI عاشر عظیم و دیگر نے چوری کی اس واردات کا مقدمہ کرائم نمبر 420/2024 زیر دفعہ 457,380 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا اور 2 روز کے اندر اپنی محکمانہ صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے اس واردات کو نہ صرف ٹریس کیا البتہ اس واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 100٪ ریکوری بھی کرلی
ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے انتہائی کم وقت میں چوری کی دوسری واردات کو ٹریس کرنے، ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ مال کی ریکوری پر SHO سب انسپیکٹر نیک محمد کھوسو اور انکی ٹیم کو شاباش دی ۔