کیماڑی پولیس کے افسران و اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا

کراچی:( رپورٹ:محمد حسین سومرو) ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے احکامات پر کیماڑی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔ اسی سلسلے میں کیماڑی موچکو پولیس نے شہر میں منشیات کی ترسیل کو ناکام بناتے ہوئے چند روز قبل 20 کلو سے زائد چرس برآمد کی۔
اس کامیابی پر ایس ایس پی کیماڑی نے تھانہ موچکو کے ایس ایچ او انسپکٹر فیصل لطیف، موچکو چوکی انچارج سب انسپکٹر جہانگیر موسیٰ اور دیگر اہلکاروں کو CC-III تعریفی اسناد اور نقدی انعام سے نوازا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *