گڈاپ پولیس کی بڑی کارروائی، سرکاری آئل لائن سے کروڈ آئل چوری کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) گڈاپ پولیس کی بڑی کارروائی، سرکاری آئل لائن سے کروڈ آئل چوری کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، 5 ملزمان گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے مشکوک ٹرک کی تلاشی کے دوران خفیہ خانے سے کروڈ آئل برآمد کیا۔ ملزمان نے پارکو آئل لائن سے تیل چوری کرنے کے لیے تقریباً 200 فٹ طویل خفیہ سرنگ بنا رکھی تھی۔
کارروائی کے دوران ایک آئل ٹینکر اور ایک ٹرک بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *