مختلف وارداتوں میں ملوث عادی و پیشہ ور ملزمان گرفتار

کراچی 🙁 رپورٹ:محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث عادی و پیشہ ور 2 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کو تھانہ چاکیواڑہ کی حدود میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت وحید احمد اور محمد ریحان کے ناموں سے ہوئی۔ ان کے قبضے سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔
ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔ مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *