حیدرآباد(بیورو رپورٹ) جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان یو کے کے صدر میاں عامر علی نے یوم عاشور کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا انسانیت کو حق و باطل میں تمیز کا شعور دیتا رہے گا کربلا صرف ایک جنگ کا نام نہیں بلکہ یہ حق صداقت صبر استقامت اور قربانی کی وہ لازوال داستان ہے جس نے ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا شہدائے کربلا نے اپنے خون سے اسلام کے اس پیغام کو زندہ کیا کہ باطل کے سامنے سر جھکانے کے بجائے حق کی خاطر جان قربان کر دینا ہی مؤمن کی حقیقی شان ہے 10 محرم الحرام 61 ہجری کو میدانِ کربلا میں نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے ایک ایسی مثال قائم کی جس کی نظیر تاریخِ عالم میں نہیں ملتی یزیدی قوتیں تعداد وسائل اور طاقت کے اعتبار سے کہیں زیادہ مضبوط تھیں لیکن امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کے پاس ایمان سچائی اورحق کی قوت تھی انہوں نے ظلم کے نظام کو قبول کرنے کے بجائے شہادت کو ترجیح دی اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ عزت و وقار کے ساتھ جینا اور مرنا ہی اصل کامیابی ہے مرکزی خواتین ونگ کی صدر حمیرا ثناء نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانیاں ہمیں یہ سبق دیتی ہیں کہ زندگی کا مقصد صرف دنیاوی مفادات کا حصول نہیں بلکہ حق اور انصاف کے لئے کھڑا ہونا بھی ہے حضرت امام حسینؓ نے اپنے اہلِ خانہ، بچوں اور ساتھیوں سمیت ایسی قربانی پیش کی جس نے رہتی دنیا تک انسانیت کو بیدار کر دیامرکزی جنرل سیکرٹری آصف قائمی نے کہا کہ کربلا کا پیغام کسی ایک مسلک قوم یا خطے تک محدود نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے ہےجب بھی دنیا میں ظلم ناانصافی اور جبر کے خلاف آواز بلند کی جائے گی کربلا کی یاد تازہ ہوگی مرکزی ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری عامر کفایت نے کہا کہ آج کے دور میں بھی ہمیں کربلا کے پیغام کو سمجھنے اور اپنی زندگیوں میں اپنانے کی ضرورت ہے
Posted inUncategorized