حیسکو ریجن کی جانب سے منعقدہ اس پروقار شمولیتی تقریب میں حیسکو کے مختلف سب ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی

پیغام یونین کا شاندار شمولیتی پروگرام

حیسکو ریجن کی جانب سے منعقدہ اس پروقار شمولیتی تقریب میں حیسکو کے مختلف سب ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پیغام یونین میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔
تقریب کی کارروائی ریجنل جنرل سیکرٹری پاکستان واپڈا ایمپلائیز پیغام یونین (رجسٹرڈ) حیسکو ریجن، عبدالرزاق بہلکانی نے احسن انداز میں چلائی۔
اس موقع پر پیغام یونین کے مرکزی چیئرمین محمد ساجن پنہور، صوبائی چیئرمین محمد عثمان جونیجو اور صوبائی جنرل سیکرٹری انیس احمد خان نے نئے شامل ہونے والے ملازمین کو خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملازمین کے جائز حقوق، عزتِ نفس، فلاح و بہبود اور محکمانہ مسائل کے حل کے لیے جدوجہد مزید مضبوط انداز میں جاری رکھی جائے گی۔
تقریب میں مرکزی چیف کوآرڈینیٹر محمد صفدر آرائیں نے بھی خصوصی شرکت کی اور نئے شامل ہونے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پیغام یونین کے پلیٹ فارم کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ریجنل چیئرمین نیک محمد خلجی، ریجنل صدر راشد ملک، خرم شہزاد اور عبدالجبار خان نے بھی نئے شامل ہونے والے ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیغام یونین اپنے کارکنان اور ملازمین کو ہر دکھ سکھ میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون اور مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔
مختلف سب ڈویژنز سے ملازمین کی بڑی تعداد میں شمولیت پیغام یونین پر ملازمین کے بڑھتے ہوئے اعتماد، مضبوط تنظیمی اتحاد اور کامیاب جدوجہد کی واضح علامت ہے۔
تمام نئے شامل ہونے والے معزز ملازمین کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید!
اتحاد ہمارا سرمایہ — تنظیم ہماری طاقت — جدوجہد ہماری پہچان!

والسلام ۔۔۔ عبدالرزاق بہلکانی ریجنل جنرل سیکریٹری
پاکستان واپڈا ایمپلائیز پیغام یونین (رجسٹرڈ)
حیسکو ریجن

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *