حیدرآباد چیمبر کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

حیدرآباد چیمبر کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

حیدرآباد( ) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن، سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان اور نائب صدر شان سہگل نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کے سال 2026 کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب عہدیداران اور مینجنگ کمیٹی کے اراکین کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں چیمبر کے عہدیداران نے صدر منتخب ہونے والے شاکر نواز شر، نائب صدر محمد عامر قریشی، جنرل سیکریٹری عبدالرزاق درس، جوائنٹ سیکریٹری اللہ رکھیو عرف فراز کندھرو، لائبریری سیکریٹری عابد حسین چانگ، خزانچی پردیپ کمار سونی اور مینجنگ کمیٹی کے نومنتخب اراکین مہویش قریشی، غلام سرور وکو، تیمور آرائیں، نازش انور، اظفر بلال میمن، سجاد احمد عباسی اور محسن علی مرزا کو کامیابی پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کی نئی منتخب قیادت پر وکلاء برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، وہ ان کی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف ہے۔ انہیں امید ہے کہ نومنتخب قیادت وکلاء برادری کی فلاح و بہبود، قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور ادارے کی مزید بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اور وکلاء برادری معاشرے کے دو اہم ستون ہیں اور دونوں کا بنیادی مقصد قانون کی حکمرانی، انصاف، شفافیت اور بہتر کاروباری و معاشرتی ماحول کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ حیدرآباد میں کاروباری برادری کو درپیش قانونی اور انتظامی معاملات کے حل کے لیے بار اور چیمبر کے درمیان مؤثر ادارہ جاتی رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔چیمبر کے عہدیداران نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی نئی قیادت کے دور میں حیدرآباد چیمبر اور بار کے درمیان رابطہ اور تعاون مزید مضبوط ہوگا اور شہر کے وسیع تر مفاد میں مشترکہ طور پر ایسے اقدامات کیے جائیں گے جو قانون کی بالادستی، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں معاون ثابت ہوں۔انہوں نے نومنتخب صدر شاکر نواز شر اور ان کی پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر ہر مثبت اور تعمیری اقدام میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے اور نئی منتخب باڈی کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *