

حیدرابادکنگز مینز کرکٹ ٹیم کے لئیے اسپین بالرز کی تلاش کے سلسلے میں اسپین ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کا گورنمنٹ ڈگری کالج گراونڈ لطیف اباد پر انعقاد کیا گیا جس میں حیدرابادریجن اور لاڑکانہ ریجن سمیت سندھ کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے حصہ لیا چیف سلیکٹر طارق ہارون فرسٹ کلاس کرکٹر عمران نصیر اور فرسٹ کلاس کرکٹر فرقان عظیم پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے اسپین بالرز کے ٹرائلز لئیے جبکہ ڈاکٹرز فزیو اور ٹرینرز پر مشتمل ٹیم نے کھلاڑیوں کی فٹنس چیک کی اس موقع پر چیف سلیکٹر طارق ہارون نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حیدراباد کنگز مینز کے لییے. اسپیشلسٹ اسپنرز کی ٹلاش کے سلسلے میں اسپین بالرز کے حوالے سے یہ پہلا اسپین ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ ہے جس کا أغاز حیدراباد اور اندرون سندھ کے کھلاڑیوں سے کیا گیا ہے اس کے بعد بیٹرز اور فاسٹ بالرز کے حوالے سے بھی اس طرح کے کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا جس کا مقصد حیدراباد اور اندرون سندھ کے باصلاحیت ہونہار کھلاڑیوں کی جدید خظوط پر تربیت اور ان میں موجود ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں ٹاپ 10 اسپینرز کا انتخاب کیا جاییگا ان میں سے بہترین اسپنرز کو سلیکٹ کر کے أگے موقع دیا جائیگا اس موقع پر موجود حیدراباد کنگز مینز کی ہائ پرفارمنس مینجر طیبہ عارف نے کہاکہ اسپین ٹیلنٹ ہنٹ میں صرف اسپنرز کے ٹرائلز لییے جارہے ہیں جس میں حیدراباد اور لاڑکانہ ریجن سمیت سندھ بھر سے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے نوجوان کھلاڑی اپنی محنت جاری رکھیں مایوس نہ ہوں ان کے لئیے أگے بڑھنے کے بہت مواقع موجود ہیں اسپین ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز میں 19 سے 25 سال عمر کے حامل کل کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں سے اگلے مرحلے کے لئیے ٹاپ 10 کھلاڑیوں کا چناؤ کیا گیا ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز میں ڈاکٹرز فزیو اور ٹرینرز نے کھلاڑیوں کے مختلف فٹنس ٹیسٹ لییے گراونڈ کا چکر لگوایا اس موقع پر ثرائلز میں شریک اسپینرز سے اسپین باؤلنگ کروائ گئ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کے موقع پر سید عمران عالم ایاز طیفی اور نیاز قریشی بھی گراونڈ پر موجود تھے