
جامعہ نوارنیہ حیدرآباد
نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس سراپا رحمت، انسانیت کے لیے کامل نمونہ ہے جنید خانزادہ صدر حیدرآباد پریس کلب
نبی کریم ﷺ کی آمد مبارک تاریخ کا روشن باب ہے، آپ کی آمد سے عورت کو عزت حاصل ہوئی۔ نزہت پٹھان ایم پی اے
23اگست2026 ء
حیدرآباد
حیدرآباد پریس کلب کے صدر جنید خانزادہ نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ولادت با سعادت تاریخ انسانیت کا ایک عظیم روشن باب ہے آپ کی آمد نے انسانیت کو جہالت، ظلم اور اخلاقی پستی کے اندھیروں سے نکال کر توحید، عدل، رحمت اور حسن اخلاق کی روشن راہ دکھائی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نورانیہ حیدر آباد کے تحت مقامی ہال میں جلسہ میلاد و تقسیم ایوارڈ سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنی پوری زندگی انسانوں کو اللہ تعالیٰ کی بندگی، باہمی محبت، عدل و انصاف، اخوت اور امن کا درس دیا آپ کا اسوہ حسنہ آج بھی پوری انسانیت کیلئے بہترین نمونہ اور ہدایت کا سرچشمہ ہے انہوں نے کہا کہ آپ کی ولادت باعث ہے۔ربیع الاول مسلمانوں کو نبی کریم ﷺکی سیرت طبیہ اور تعلیمات نبوی کو یاد کرنا ہی زندگی کی اصل روشنی ہے۔ آج ہمارا قلم، ہماری کتاب اور ہمارا میڈیا اسی روشنی کا سفیر ہے ہے۔ آج جامعہ نورانیہ کے جلسہ میلاد میں شرکت کی سعادت ہونے کے ساتھ طالبات کی کار کردگی سے دلی خوشی ہوئی ہے۔
تقریب سے رکن سندھ اسمبلی نزہت پٹھان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ولادت با سعادت کا ایک نہایت اہم پہلو یہ ہے کہ آپ نے انسان کی قدر و منزلت کا معیار تبدیل کر دیا۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعا لیٰ کے نزدیک سب سے عزت والا وہ ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے۔ یہ اعلان انسانی مساوات، اخلاقی ذمہ داری اور تقویٰ پرمبنی معاشرے کی بنیاد ہے۔ اسکے ساتھ آپﷺ نے اندھیرے میں ڈوبی دنیا کو توحید اور اخلاق کا نور عطا کیا۔ آپﷺ نے عورت کو وہ عزت دی جو پہلے سوچی بھی نہ تھی۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے گھر جنت کا نمونہ بنیں تو ہمیں سیرت نبوی کو اپنانا ہوگا۔ آپ کی سیرت سے سبق حاصل ہوتا ہے کہ دین صرف عبادات کا نام نہیں۔ بلکہ اچھے اخلاق اور اچھے کردار کا بھی نام ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سٹی ناظم حاجی معین شیخ نے کہا کہ جب انسانیت سسک رہی تھی، زندہ لڑکیوں کو زمین میں دفن کیا جا رہا تھا، جھوٹ فریب، بت پرستی کا دور دورہ تھا ایسے میں رب کائنات کو انسانیت پرکرم کیا اور انہیں راہ مستقیم پر لانے کیلئے اپنے نبی کریم ﷺ کو دنیا میں مبعوث فرمایا تا کہ بھٹکی ہوئی انسانیت راہ راست پر آجائے۔
تقریب میں جامعہ نورانیہ کے مہتم محمد ابراہیم شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ ماہ ربیع الاول نبی کریم ﷺکی ولادت کی نسبت سے پوری امت کیلئے باعث برکت ہے انہوں نے جامعہ کا ر کر دگی اور مہمانان کی آمد کا شکر یہ ادا کیا۔ جامعہ نورانیہ کی تقریب میں نور کی برسات ہو رہی ہے اس نورانی گلدستے سے عشق مصطفی کی خوشبومہک رہی ہے تقریب میں محمد شاکر رضا، محمد یعقوب الوانی، سید اشرف علی رضوی، طاہر احمد راجپوت، حکیم محمد یونس، محمد خالق شیخ، حافظ احمد حسن، حافظ محمد طاہر، حافظ محمد ثاقب شیخ بھی موجود تھے۔