امیر حمزہ نے KSA لٹل ماسٹر چیس چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا..

کھاریاں (شاہد بیگ سے)امیر حمزہ نے KSA لٹل ماسٹر چیس چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا..
کھاریاں سپورٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام انڈر-19 تحصیل کھاریاں چیس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 19 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
مقابلوں میں امیر حمزہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرکے KSA لٹل ماسٹر چیس چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ملک محمد ابراہیم نے دوسری، ملک ایان ابراہیم نے تیسری، نبیل اقبال نے چوتھی جبکہ محمد اَرزَم نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
تقریب کے دوران کھاریاں سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر وسیم حیدر، ذیشان اکبر اور تقریب کے مہمانِ خصوصی پنجاب یونیورسٹی کے نمائندہ ڈاکٹر فراز اشرف خان نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ٹرافیز اور کیش پرائزز سے نوازا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر کھاریاں سپورٹس ایسوسی ایشن احسان الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین راجہ محسن اور ان کی ٹیم کی جانب سے KSA کے پلیٹ فارم پر سالانہ دو ایونٹس کا انعقاد قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے روشن مستقبل اور ان کے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے KSA کی یہ کاوشیں قابلِ قدر ہیں، اور ایسی سرگرمیاں نوجوان نسل کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *