
کراچی ( رپورٹ محمد حسین سومرو) دارالعلوم نعیمیہ روڈ، بلاک 15 ایف بی ایریا میں پولیس نے کرولا کار سوار 2 ملزمان کو روکنے کی کوشش کی، جنہوں نے فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔ جوابی فائرنگ میں ملزم ضمیر ولد امداد علی زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔
ملزم سے 30 بور پسٹل، 2 راؤنڈ، 2 خول اور نقدی برآمد ہوئی۔ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔