
سرگودھا وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے سرگودھا کی تعمیر ترقی کے لیے 14ارب روپے کے فنڈ جاری کیے گئے تھے جس پر پاکستان کے ننھے اینکر علی خان نے کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی سے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی مسائل اور مستقبل کی حکمتِ عملی کے حوالے سے خصوصی انٹرویو کیا پروگرام ’’عوام کی آواز‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے علی خان نے کمشنر سرگودھا سے شہر کو درپیش اہم مسائل، جاری میگا پراجیکٹس، صفائی، ٹریفک، سیوریج اور شہر کی خوبصورتی سمیت مختلف امور پر سوالات کیے۔ اس موقع پر کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مستقبل میں سرگودھا کو مزید بہتر، خوبصورت اور جدید شہر بنانے کے لیے مختلف منصوبوں اور حکمتِ عملی پر بھی روشنی ڈالی۔ علی خان نے کمشنر سرگودھا سے یہ بھی سوال کیا کہ ان کی تعیناتی کے وقت سرگودھا کا سب سے بڑا مسئلہ کیا تھا، جاری منصوبوں کے ثمرات عوام کو کب تک حاصل ہوں گے اور شہر کے دیرینہ مسائل کے مستقل حل کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں انٹرویو کے اختتام پر علی خان نے کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی کا قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ سرگودھا کی تعمیر و ترقی کا سفر اسی جذبے اور رفتار کے ساتھ جاری رہے گا۔