پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی، ریکٹر ملینیم انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ کی آئی ایس پی آر کے زیرِاہتمام سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 میں پاکستان بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز سے شریک 6,150 سے زائد طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست

راولپنڈی: ( محمد حسین سومرو: ای این آئی ) پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی، ریکٹر ملینیم انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ انٹرپرینیورشپ کی آئی ایس پی آر کے زیرِاہتمام سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 میں پاکستان بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز سے شریک 6,150 سے زائد طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست، قومی سلامتی، علاقائی صورتحال، بھارت کے کردار، افغانستان اور معاشی استحکام پر تفصیلی اظہارِ خیال۔
️ ڈاکٹر ہما بقائی کے مطابق، پاکستان قومی سلامتی اور معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔
ڈاکٹر ہما بقائی نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کے لیے مشکلات اور دہشت گردی کے خطرات بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، جس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔
مئی ۲۰۲۵ میں معرکۂ حق کے دوران پاکستان نے نہ صرف سرحدی اور فضائی محاذ پر کامیابی حاصل کی بلکہ خطے میں بھارت کے ’’نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر‘‘ ہونے کے بیانیے اور اس سے جڑی اسٹریٹجک سوچ کو بھی مؤثر انداز میں شکست دی، پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی۔
بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کے قومی مفادات، قومی سلامتی اور معاشی استحکام کو مزید مضبوط بنانا ناگزیر ہے، ڈاکٹر ہما بقائی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *