
کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) سائٹ سپر ہائی وے پولیس کا فقیرہ گوٹھ میں اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم عمیر ولد طالب حسین زخمی جبکہ زید ولد عطا محمد کو بلا ضرب گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان سے 2 پستول بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فون اور نقدی برآمد۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔