
حیدراباد (رپورٹ عمران مشتاق ) عائشہ ویلفئیر أرگنائزیشن کے تحت چھٹی سالانہ ایوارڈ تقریب کا شاندار رنگا رنگ انعقاد روح رواں مہک میمن نے شرکاء پر انعامات کی بارش کردی دلہن مقابلے میں بیوٹیشن ماہ نور اول زبیدہ دوئم اور ریماء نے سوئم پوزیشن حاصل کی مہندی مقابلے کی فاتح مدیحہ میں چاندی کے سیٹ جبکہ نمرہ اور سہانا کو سونے کے لاکٹ انعام میں دئیے بہترین ٹیچر حرمین جبکہ بہترین طالبہ کا ایوارڈ عظمی فاطمہ کے حصہ میں أیا میڈم ساجدہ نے جج کے فرائض انجام دئیے تقریب میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی ناصر حسین قریشی ڈپٹی مئیر حیدراباد صغیر احمد قریشی اسسٹنٹ کمشنر لیاقت بلوچ محکمہ ایجوکیشن سے مہتاب میمن ڈی ایس پی صباء راجپوت ڈی ایس پی رئیس خانزادہ محکمہ سوشل ویلفئیر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد عرفان میڈم قرۀالعین شاہ ذوالفقار علی ٹاؤن چئیرمین مصطفے بلال شیخ سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر لالہ جعفرءپٹھان دادا گروپ کے جبار بھائ اور دیگر نے عائشہ ویلفئیر أرگنایزیشن کے تحت کام کرنے والے اسکول کے طلبا بیوٹیشن اور سلائ سینٹر میں زیر تربیت کارکردگی کی حامل طالبات میں ایوارڈز اور اسناد تقسیم کیں تقریب میں شریک سکٹر انچارج محمد راشد پاشا قاضی سلیم راجپوت نصیر سلاؤٹ حاجی عبدالرشید خلجی ملک یونس جمال اعظم چوہان ملک ذاکر حسین محمد تقی شیخ محمد فیضان یامین فرحان بابو الدین شیخ محمود بھٹی نور علی بابا ایوب شیخ علی میمن زیشان زین ڈاکٹر رفیق قریشی عرفان قریشی نازیہ باجی نغمہ شاہد عامر علی قادری محمد عمران اور دیگر کو اجرک کے تحائف پیش کئیے گئیے تقریب سے ڈپٹی مئیر حیدراباد صغیر احمد قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہک میمن عائشہ ویلفئیر أرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے فلاحی کاموں تعلیم اور بچیوں کی تربیت کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کررہی ہیں جو قابل مبارکباد ہیں أرگنائزیشن کی روح رواں مہک میمن نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کینسر کے مرض سے تندرستی کے بعد اپنی زندگی کو فلاحی کاموں اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لییے وقف کردیا ہے ان کا مقصد بچیوں کو تعلیم کے ساتھ ہنر مند بناکر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہیں انہوں زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں مخالفت اور حوصلہ شکنی کے بجائے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے فلاحی کاموں کے أغاز میں انہیں کافی مشکلات اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا مگر انہوں نے کبھی حوصلہ نہیں ہارا چند لوگوں کے ساتھ نامساعد حالات میں جو سفر شروع کیا تھا اللہ کی مہربانی سے أج وہ ایک قافلےکی شکل اختیار کرچکا ہے ان کا کہنا تھاکہ بیوٹیشن اور سلائ سینٹر میں اس وقت 80 سے زائد بچیاں زیر تربیت ہیں جبکہ 40 سے زائد بچوں کو مفت تعلیم دی جارہی ہے تقریب میں شریک معزز مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور ایوارڈ پیش کییے گئے بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کئیے جبکہ پوزیشن ہولڈر بیوٹیشن کی تیار کردہ دلہن ولیمہ دلہن کرسچین دلہن اور مہندی مقابلے میں شریک بچیوں نے اسٹیج پر أکر ڈیمو پیش کیا شرکاء نے شاندار رنگا رنگ تقریب کے کامیاب انعقاد پر عائشہ ویلفئر أرگنائزیشن کی روح رواں مہک میمن عبید قریشی سمیت أرگنائزنگ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا اور مبارکباد دی تقریب سول سوسائٹی سے وابستہ شخصیات طالبات اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی کامیاب تقریب کے انعقاد پر زیر تربیت طالبات نے ملکر مہک میمن کو خصوصی گفٹ دیا