
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کومبنگ/سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری، ایس ایس پی ویسٹ۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر تھانہ منگھوپیر کے علاقے مشکی پارہ اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستے مسدود کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
آپریشن میں ایس ڈی پی او منگھوپیر کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او منگھوپیر، نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے حصہ لیا۔