نیو کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک ملزم بلا زخمی گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی پولیس نے حافظ جی مزار، اندرون عقب روڈ، سیکٹر 11-I، نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ کیا۔
پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم کو بلا زخمی گرفتار کرلیا گیا، جس کی شناخت عنیش رضا ولد محمد رضا کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، 2 راؤنڈ، لوڈ میگزین بمعہ ایک راؤنڈ چیمبر برآمد ہوا۔ ملزم کے زیرِ استعمال یونائیٹڈ 125 موٹر سائیکل (رجسٹریشن نمبر KQU-2311) بھی تحویل میں لے لی گئی، جو تھانہ تیموریہ کے مقدمہ الزام نمبر 442/2026، بجرم دفعہ 381-A تعزیراتِ پاکستان میں سرقہ شدہ مطلوب تھی۔
جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے CSU کو طلب کرلیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *