ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی زیر صدارت ضلع حیدرآباد میں انتظامی امور کے حوالے سے ایک اجلاس آج ان کے دفترڈی سی کامپلیکس ہال حیدرآباد میں منعقد ہوا- اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو حیدرآباد مہوش برڑو، میونسپل کمشنر حیدرآباد، ضلع حیدرآباد کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او واسا، محکمہ صحت ریسکیو 1122، ایچ ڈی اے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ٹی ایم اوزکے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے- اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے کہا کہ تمام ادارے اپنے فرائض منصبی انتہائی ذمہ داری سے ادا کریں – انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ضلع حیدرآباد کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، ایچ ایم سی / ٹی ایم سی، سول ڈیفنس کے افسران کے ہمراہ مارکیٹوں، زیادہ رش والے مقامات، گداموں، ہالزکے معائنے، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے منظور شدہ نقشوں اور فائر این او سی کی تصدیق کریں اور خلاف ورزی پرسیل کرنے او ر مجسٹریٹی کارروائی کو یقینی بنائیں – اسی طرح اسپتالوں اور صحت مراکز، ٹی ایم سی ،ڈی سی سی اور بی ڈی یو کے سالانہ فائرسیفٹی آڈٹ آگ بجانے کے آلات، ا لارم ،متبادل راستے کو یقینی بنانے، ضلع بھر کے سرکاری اور نجی اسکولز ،کالجز کا فائر آڈٹ ، فائرفائٹنگ کے سامان، سیف نیٹس اور متبادل سیڑھیوں کی تصدیق ، اسکولز سیفٹی کمیٹی اورکسی بھی ممکنہ ناخوشگوارواقع سے نمٹنے کے لیے طلبہ و عملے کے لیے انخلا کی مشقیں کی جائیں، اسی طرح سول اسپتال حیدرآبادمیں بھی ریسکیو1122 کے ہمراہ مشق کی جائے- انہوں نے سالڈ ویسٹ منجمنٹ کے افسر کو ہدایت کی کہ حیدرآباد میں صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کے کام میں تاخیر عوامی پریشانی کا باعث بنتی ہے لہذا بروقت کچرا اٹھانے کو یقینی بنایاجائے – انہوں نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے اہلکارکو ہدایت کی کہ وہ قانون کے مطابق بلڈنگس کی تعمیرات کو یقینی بنائیں، انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کواپنے فرائض انتھک محنت اور احسن طریقے سے ادا کرنے کے لیے سختی سے ہدایت کی اورکہا کہ کوتاہی اور لاپرواہی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائیگی-
Posted inکراچی