حیدرآباد پولیس کا مین پوری و گٹکا سپلائرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، 24 گھنٹوں کے دوران 29 ملزمان گرفتار
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان ڈھاریجو کی ہدایات اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کے احکامات پر حیدرآباد پولیس نے مین پوری و گٹکا کی سپلائی اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔
حیدرآباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف تھانہ جات میں مجموعی طور پر 32 مقدمات درج کرکے 29 مین پوری و گٹکا سپلائرز و فروشوں کو گرفتار کرلیا،
حیدرآباد پولیس کی کارروائیوں میں ملزمان کے قبضے سے 2,867 مین پوری اور 1,728 گٹکے ساشے برآمد کیے گئے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ مین پوری و گٹکا کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے۔