ضلع کیماڑی، تھانہ ڈاکس پولیس کی انٹیلیجنس اطلاع پر کارروائی

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) غیر قانونی افغان شہری کو ملازمت پر رکھنے اور سہولت کاری پر نان شاپ مالک گرفتار۔ ملزم مکمل خان نے فیض محمد نامی غیر قانونی افغان شہری کو مچھر کالونی میں اپنی نان شاپ پر ملازمت پر رکھا ہوا تھا۔
غیر قانونی افغان شہری کو ملک بدری کے لیے افغان ٹرانزٹ کیمپ روانہ کر دیا گیا، جبکہ نان شاپ مالک کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 385/26، بجرم دفعہ 14(I)/13B فارنرز ایکٹ درج کر لیا گیا۔
عوام سے گزارش ہے کہ غیر قانونی افغان باشندوں کو ملازمت دینے یا کسی بھی قسم کی سہولت کاری سے گریز کریں، بصورتِ دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *