
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایسٹ زون، تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس کی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار۔
یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کے دوران محمد عمیر ولد سیف اللہ اور احسان علی ولد شاہ نواز کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ موٹر سائیکل نمبری KTU-5718 تھانہ گلستانِ جوہر کے علاقے سے چوری ہوئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر 716/26 درج ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔