دفتر وفاقی محتسب اسلام آبادآذربائیجان کے سفیر کی وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ سے ملاقات

دفتر وفاقی محتسب اسلام آباد
آذربائیجان کے سفیر کی وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ سے ملاقات اسلام آباد آزربائیجان کے پاکستان میں سفیر جناب عرفان داودوف نے گزشتہ روز وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی ، وفاقی محتسب نے معزز سفیر کو وفاقی محتسب کے کام، طریقہ کار اور اہم اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات میں ایشین امبڈزمین ایسوسی ایشن (اے او اے)کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وفاقی محتسب ایشین محتسب ایسوسی ایشن کے صدر جبکہ آزربائیجان کے محتسب اے او اے نائب صدر ہیں۔ ایشین امبڈزمین ایسوسی ایشن ایشیا کے 47 محتسبین کی ایک نمائندہ اور فعال تنظیم ہے جو خطے میں محتسب کے تصور کو اجاگر کرنے کے لیے اور عوام الناس کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے معزز سفیر کو بتایا کہ ان کے ادارے نے عوام الناس کی شکایات کے ازالے کے لیے بڑے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال دو لاکھ 61 ہزار سے زائد شکایات کے فیصلے کیے گئے جبکہ اس سال توقع ہے کہ یہ تعداد تین لاکھ سے بڑھ جائے گی_ اب تک رواں سال کے دوران دو لاکھ پندرہ ہزار کے قریب شکایات کے فیصلے کیے جا چکے ہیں
خالد سیال
کنسلٹنٹ(میڈیا )
0333-5333266
24_09_2026

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *