*ٹریفک پولیس حیدرآباد کا اہم اجلاس، ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے لیے حکمتِ عملی کا جائزہ*

*ٹریفک پولیس حیدرآباد کا اہم اجلاس، ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے لیے حکمتِ عملی کا جائزہ*

ٹریفک پولیس حیدرآباد کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے، ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

اجلاس میں *آئی جی پی سندھ جاوید عالم اوڈھو* کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے جامع حکمتِ عملی پر غور کیا گیا

اجلاس میں بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکلوں، رکشوں اور دیگر گاڑیوں کے خلاف کارروائی، جبکہ کم عمر افراد کی جانب سے موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا

اس کے علاوہ ون وے کی خلاف ورزی، ڈبل پارکنگ، نو پارکنگ، غلط سمت میں گاڑی چلانے سمیت دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے سدباب کے لیے بہتر لائحہ عمل اور مؤثر انفورسمنٹ پلان پر بھی غور کیا گیا

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شہر بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ افسران اور ٹریفک اہلکار اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں انجام دیں گے، جبکہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی جائے گی

ٹریفک پولیس حیدرآباد کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے روکیں اور موٹر سائیکل و گاڑی چلاتے وقت ضروری دستاویزات اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *