حیدرآباد ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کا ریجنل پولیس ہسپتال کا دورہ، تھائی رائیڈ ٹیسٹنگ مشین کا افتتاح؛ مختلف شعبہ جات کا معائنہ

حیدرآباد ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کا ریجنل پولیس ہسپتال کا دورہ، تھائی رائیڈ ٹیسٹنگ مشین کا افتتاح؛ مختلف شعبہ جات کا معائنہ، زیرِ علاج مریضوں کی عیادت ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو نے ریجنل پولیس ہسپتال حیدرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھائی رائیڈ کی تشخیص کے لیے نصب کی گئی نئی ٹیسٹنگ مشین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ریجنل پولیس ہسپتال ڈاکٹر نذیر فیروز میمن نے انہیں مشین کی کارکردگی، افادیت اور تھائی رائیڈ ٹیسٹ کے طریقۂ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ نئی مشین کی تنصیب سے تھائی رائیڈ کے امراض کی بروقت تشخیص اور پولیس ملازمین کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا، جن میں فارمیسی، ایکسرے ڈیپارٹمنٹ، فزیوتھراپی، ڈائیلاسز سینٹر، امراضِ چشم اور آپریشن تھیٹر سمیت دیگر شعبے شامل تھے۔ انہوں نے مختلف طبی مسائل کے باعث ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر انہوں نے طبی ٹیسٹ بھی کروائے۔
ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے طبی سہولیات کی بہتری اور پولیس فورس کی فلاح و بہبود کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کی صحت اور شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ادارے کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ریجنل پولیس ہسپتال حیدرآباد کی جانب سے پولیس افسران و اہلکاروں اور شہداء کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں ڈائیلاسز، آنکھوں کا معائنہ، آپریشنز اور دیگر طبی مسائل کا علاج شامل ہے۔ بیماریوں کی بروقت اور درست تشخیص کے لیے اعلیٰ معیار کی پیتھالوجی لیبارٹری بھی فعال ہے، جبکہ مختلف امراض کی تشخیص اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے طبی کیمپس کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی پیشہ ورانہ لگن، محنت اور جذبۂ خدمت کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
ترجمان: تعلقاتِ عامہ، ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *