مفت آئی کیمپ جیسے فلاحی اقدامات قابلِ تحسین ہیں، صحت کی سہولیات کی فراہمی میں سماجی اداروں کا کردار اہم ہے، صدر حیدرآباد چیمبر ندیم احمد صدیقی

مفت آئی کیمپ جیسے فلاحی اقدامات قابلِ تحسین ہیں، صحت کی سہولیات کی فراہمی میں سماجی اداروں کا کردار اہم ہے، صدر حیدرآباد چیمبر ندیم احمد صدیقی
حیدرآباد ہوسٹ لائنز کلب کی جانب سے 53ویں میگا فری آئی کیمپ کا انعقاد قابلِ ستائش ہے، صدر کلب محمد آصف میمن
حیدرآباد () حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر ندیم احمد صدیقی کی سربراہی میں چیمبر کے ایک وفد نے حیدرآباد ہوسٹ لائنز کلب کے زیرِ اہتمام 53ویں میگا فری آئی کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر چیمبر ندیم احمد صدیقی نے کہا کہ حیدرآباد ہوسٹ لائنز کلب کی جانب سے مسلسل 53ویں میگا فری آئی کیمپ کا انعقاد ایک قابلِ تحسین فلاحی اقدام ہے۔ آنکھوں کی صحت اور بینائی کے مسائل سے متعلق سہولیات کی فراہمی عوامی خدمت کا اہم شعبہ ہے، خصوصاً ایسے افراد کے لیے جو مہنگے علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی و فلاحی اداروں کی جانب سے صحت کے شعبے میں ایسے اقدامات معاشرے کی حقیقی خدمت ہیں اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ حیدرآباد چیمبر شہر میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے مثبت اقدامات کی بھی قدر کرتا ہے اور ایسے منصوبوں میں تعاون و اشتراک کو خوش آئند سمجھتا ہے۔کلب کے صدر محمد آصف میمن نے چیمبر کے وفد کی آمد اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد ہوسٹ لائنز کلب کا مقصد مستحق افراد تک فلاحی اور صحت کی سہولیات پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ 53ویں میگا فری آئی کیمپ کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبوں کی کامیابی کے لیے سماجی اداروں، کاروباری برادری اور مخیر حضرات کا تعاون نہایت اہم ہے۔وفد نے کیمپ کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور عوامی فلاح کے لیے جاری اس سلسلے کو قابلِ قدر قرار دیا۔وفد میں سینئر نائب صدر محمد فہد میاں، نائب صدر عرفان عاربیانی، سابق صدرفاروق شیخانی،ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی عارف میمن، مسرور اقبال، نارو مل، فراز احمد مغل، سیدفراز علی شاہ، محمد فیصل خلجی، سینئر ممبران احمد ادریس چوہان، محمد یاسین خلجی اور چیمبر کے دیگر سینئر ممبران بھی شامل تھے۔اس موقع پر چیئرمین ہوسٹ لائنز کلب لائن ڈاکٹر اقبال ہارون اور کو چیئرمین لائن پیار علی اسماعیل اور ڈسٹرکٹ گورنر 305-S پاکستان لائن شکیل احمد خان، لائن اشفاق احمد (FVDG) اور لائن صفیہ (SVDG)بھی موجود تھے۔۔ کیمپ کا انعقاد 12 اور 13 نومبر 2026 کو پولیس گراؤنڈ، صدر حیدرآباد میں منعقد کیا گیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *