

حیدرآباد27جنوری ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی کی زیرِ صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس (انسدادپولیو) کا ایک اہم اجلاس آج ان کے دفتر شہباز بلڈنگ میں منعقد ہوا، جس میں فروری 2026 میں شروع ہونے والی قومی انسدادِ پولیو مہم (NIDs) کی تیاریوں، مائیکرو پلاننگ اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے نمائندے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ مہم کے دوران ضلع حیدرآباد میں میں کوئی نیا پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ رواں سال بھی پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہواہے۔ بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ فروری کی مہم کے دوران پانچ سال تک کے عمرکے تمام بچوںکوانسدادپولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے اور ڈویژن کے 9 اضلاع کی 447 یونین کونسلزمیں انسدادپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔کمشنر حیدرآباد نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع اپنے مائیکرو پلانز کوموثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے باہمی رابطے کو مستحکم کریں،تمام اضلاع اپنے بارڈرنگ علاقوں پر خصوصی توجہ دیں ، ٹیموں کی تربیت بروقت مکمل کریں اور مہم کے دوران محکمہ پولیس بھرپور تعاون کررہی رہے ۔ پولیو مہم 2 فروری سے 8 فروری تک جاری رہے گی جس کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے انتھک محنت کی ضرورت ہے اوراس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، ڈی ایچ او حیدرآباد، ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور WHO کے نمائندے موجود تھے جبکہ ڈویژن کے دیگرڈپٹی کمشنرزنے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک رہیں
