ٹرمپ کی کوئی امن کمیٹی قبول نہیں کی جائے گی،علماء مشائخ ٹرمپ فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے،صاحبزادہ نقشبندی
(رپورٹ سٹی اڈیٹر ڈاکٹر عبدالرحیم کراچی)
ملک کے سیاسی، سماجی، اور دینی حلقے غزہ فوج بھیجنے کے حکومتی فیصلے کی کھل کر مخالفت کریں ۔ نیتن یاہو کا غزہ کا کنٹرول دینے سے انکار عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان کی اصل مضبوطی اس کا فکری اور نظریاتی استحکام ہے،علماء مشائخ نظام مصطفیٰﷺ اور دورِ حاضر کے فکری، تہذیبی اور نظریاتی چیلنجز کے تناظر میں نسلِ نو کی بھرپور، بامقصد اور ہمہ جہت رہنمائی کریں ۔۔ ملک کے سیاسی، سماجی، اور دینی حلقے غزہ فوج بھیجنے کے حکومتی فیصلے کی کھل کر مخالفت کریں،ٹرمپ کی کوئی امن کمیٹی قبول نہیں کی جائے گی، اسرائیل کے ساتھ ٹرمپ فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے،فلسطینیوں کو جینے کا حق دیا جائے،عرب ممالک امریکا کا تیل بندکریں،نیتن یاہو کا غزہ کا کنٹرول دینے سے انکار عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ٹرمپ سے امیدیں وابستہ اور اس کی تابعداری طاغوت کی پرستش کے مترادف ہے، وزیراعظم نے دنیا کا امن تباہ کرنے والے امریکی صدر کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرکے قوم کے وقار کو مجروح کیا۔پاکستان کی اصل مضبوطی اس کا فکری اور نظریاتی استحکام ہے،علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان نفاظ نظام مصطفیٰﷺ اور دورِ حاضر کے فکری، تہذیبی اور نظریاتی چیلنجز کے تناظر میں نسلِ نو کی بھرپور، بامقصد اور ہمہ جہت رہنمائی کر رہی ہے۔ان الفاظ کا اعادہ ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائیندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ سفیرامن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا اور سیکریٹری جنرل فقیر ملک شکیل قاسمی نے علما ء مشاء ئخ کے وفد سے ملاقات میں کیا جس کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر مہربان نقشبندی کر رہے تھے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر علامہ ضیاءالدین،پرو فیسر ڈاکٹرعلامہ سعید سہروردی،مولانا سلمان بٹلہ و دیگر وفد میں شامل تھے،صاحبزادہ نقشبندی نے کہا کہ ٹرمپ نے امن کمیٹی کا ڈھونگ رچا کر اقوام متحدہ کے منہ پر تماچہ مارا ہے اقوام متحدہ کے ہوتے ہوئے کسی اور ادارے کی کیا ضرورت ہے اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا ہے فلسطینیوں کو حق خود ارادیت دیا ہے اقوام متحدہ نے کشمیر میں انڈیا کو اور فلسطین میں اسرائیل کو قابض قرار دیا ہے جسے امریکا اسرائیل اور انڈیا تسلیم نہیں کرتے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ اقوام متحدہ میں ان تینوں ریاستوں کا وجود تسلیم شدہ ہے اقوام متحدہ سے امریکا اسرائیل انڈیا کو نکالا جائے، ٹرمپ کی جانب سے امن کمیٹی کا قیام اور خود کو اس کا صدر کہلوانا اور جسے چاہے اس کمیٹی میں شامل کرنا اور جسے چاہے اس سے نکالنا یہ سب اسلام دشمنی اور مسلمان دشمنی ہے جسے کوئی بھی مسلمان تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ مسلمان عوام بے گھر ہو چکے خواتین کے سہاگ اجڑ گئے بچے یتیم ہو گئے جس کی 100 فیصد ذمے داری نیتن یاہو اور ٹرمپ پر ہے امریکا نے اسرائیل کو بھرپور اسلحہ فراہم کیا امریکا نے اسرائیل کے سرعام مدد کی فلسطینیوں کے قتل عام میں 100 فیصد امریکا ملوث ہے،انہوں نے کہا کہ اسرائیل امن معاہدے کے اعلان سے اب تک مسلسل اس کی خلاف ورزی کررہا ہے، ٹرمپ نے دنیاء کو کالونی سمجھ رکھا ہے جس ملک پر دل چاہتا ہے یلغار کردیتا ہے، نتین ہاہو کا غزہ کا کنٹرول دینے سے انکار عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل اقوام متحدہ کو کوئی اہمیت نہیں دیتا اور امریکہ دنیاء اور خطے کا امن تباہ کرنے کے لیے خطرناک کھیل کھیلنے کی کوشش کرہا ہے۔ انہون نے کہا کہ آج بھی عالم اسلام نے امریکہ و ٹرمپ کے خطرناک عزائم کے باوجود اتحادواتفاق کا مظاہرہ نہ کیا اور متحد نہ ہوئے تو وہ تمام ممالک کو ایک ایک کرکے نشانہ بنائین گے امریکہ کا اپنیمفادات کی خاطردوست کودشمن اوردشمن کودوست بنانے کا ریکارڈ دنیا کے سامنے موجودہے امریکی جارحیت اور فساد سے دنیا کے کونے کونے میں امت مسلمہ نشانے پرہے۔صاحبزادہ نقشبندی نے مذید کہا کہتاریخِ انسانی اس حقیقت پر شاہد ہے کہ طاغوتی اور استعماری قوتیں ہر دور میں اسلام دشمنی کے ایجنڈے پر یکجا ہو کر صف آرا رہی ہیں دین اسلام جو امن، اخوت، رواداری اور انسانیت کی فلاح کا آفاقی پیغامبردار ہے، اسے بدنام کرنے کے لیے دانستہ طور پر دہشت گردی جیسے مکروہ الزامات اس کے مقدس نام کے ساتھ نہتھے کیے جاتے رہے ہیں۔ یہ ایک طے شدہ عالمی سازش ہے جس کا مقصد اسلام کی اشاعت، اس کی فکری بالادستی اور امتِ مسلمہ کی نظریاتی وحدت کو کمزور کرنا ہے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مہربان نقشبندی نے سفیرامن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹاکو اپنی تصانیف بھی پیش کیں۔
