
کراچی: ( رپورٹ:محمد حسین سومرو) کے علاقے عزیزآباد میں تھانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے والے ایک جعلساز کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شوکت کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے جعلی پولیس کارڈ، پولیس جیکٹ اور ایک موبائل فون برآمد کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم پولیس کے نام پر شہریوں کو ڈرا دھمکا کر لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، جن کی شناخت عارف کمانڈو اور سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ گرفتار ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
