( رپورٹ : فیصل آباد علی ریحان ای این آئی)
پنجاب میں گرینڈ ٹیچرز الائنس نے سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹ کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف صوبے بھر میں 27 ستمبر سے سکول بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں اساتذہ 26 ستمبر کو لاہور میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کے لیے جمع ہوں گے۔ راولپنڈی میں بھی 24 ستمبر سے سکولوں کا لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔