
کراچی: ( رپورٹ:محمد حسین سومرو) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر قائم ہونے والی ٹیچرز ہیلپ لائن کے پہلے سیشن میں اساتذہ نے سوالات، مسائل اور تجاویز پیش کیں۔
رکن سندھ اسمبلی اور اسٹیڈا بورڈ میمبر تنزیلا ام حبیبہ نے اساتذہ کے کالز سنیں اور اساتذہ کے سوالات کے جواب دیے۔
اس موقع پر ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر اسٹیڈا رسول بخش شاہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
آج ہونے والے پہلے سیشن کے دوران 25 فون کالز موصول کی گئیں۔

سیشن کا دورانیہ 2 گھنٹے دوپہر 12 سے 2 بجے تک رکھا گیا تھا۔
سندھ ٹیچرز ہیلپ لائن کو اساتذہ کی رہنمائی اور مدد کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
اساتذہ ٹیچرز ہیلپ لائین کے ذریعہ ٹیچرز ایجوکیشن، ٹیچنگ لائسنس، تربیتی پروگرامز کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹیچرز ہیلپ لائین پر آنے والے فون کالز پر اساتذہ کے مسائل اور تجاویز کو باقائدہ نوٹ کیا گیا۔
اساتذہ کے مسائل اور تجاویز کو اسٹیڈا بورڈ اجلاس میں کارروائی کو حصہ بنایا جاۓ گا۔ رکن سندھ اسمبلی تنزیلہ ام حبیبہ
اساتذہ خصوصً فیمیل ٹیچرز پیشہ ورانہ زمہ داریوں کے دوران پیش آنے والے مسائل کے متعلق بھی مدد حاصل کر سکتی ہیں۔ ایم پی اے تنزیلہ ام حبیبہ
فون کال کے ذریعہ اساتذہ کی شمولیت کو براہ راست اسٹیڈا سے جوڑا گیا ہے۔ ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر اسٹیڈا رسول بخش شاہ
سندھ ٹیچرز ہیلپ لائن پر سرکاری اسکولز کے اساتذہ کے علاوہ نجی اسکولز کے اساتذہ بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ رسول بخش شاہ۔
اساتذہ ہیلپ لائن نمبر 1464945-0315 پر رابطہ کر سکتے ہیں، ہیلپ لائن ہر بدھ کے روز دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک فعال رہے گی۔
