حیدرآباد عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے سینئیر نائب صدر ہاشم خان نے ایک بیان میں کہاکہ حکومت عیدالاضحی کے موقع پر ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے ٹرانسپورٹرز سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرے ڈیزل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا ہاشم خان نے کہاکہ ہائی کورٹ کے احکامات پر حیدرآباد میں قائم غیر قانونی اڈوں کا خاتمہ خوش آئند بات ہے حکومت حیدرآباد میں بکرامنڈی اور بدین اسٹاپ بس اڈہ کی تعمیر اور مسافروں کے لئیے سہولیات کو یقینی بنائے سہولیات کی عدم فراہمی کے باوجود بدین اسٹاپ بس اڈہ پر بلدیہ حیدرآباد کو باقاعدگی سے پارکنگ فیس ادا کی جاتی ہے جہاں سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مسافر اندرون سندھ کے لئیے سفر کرتے ہیں ہاشم خان نے کہاکہ اے این پی اور اس کی قیادت عوامی مسائل اجاگر کرنےکے ساتھ ساتھ سندھ بھر کی ٹرانسپورٹرز برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئیے بھی کوشاں ہے مہنگائ اور حکومتی عدم توجہی نے ٹرانسپورٹرز حضرات کی مشکلات حل کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کیا ہے جس کے سبب ٹرانسپورٹرز کے لئیے کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے روڑوں کی خستہ حالت کی وجہ سے گاڑیوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے ہاشم خان نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ سندھ بھر کے ٹرانسپورٹرز حضرات کے جائز مسائل فوری حل کئیے جائیں اور ریلیف کے حوالے سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز حضرات مشکلات کے بغیر اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں
Posted inکراچی