گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار، نقد رقم، موبائل فون اور اسلحہ برآمد*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف حیدرآباد پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔
*تھانہ پنیاری*
ایس ایچ او پنیاری انسپیکٹر منیر احمد عباسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 119/2026 بجرم دفعات 397، 34 تعزیراتِ پاکستان میں نامزد ملزمان مسمات عریبہ قریشی، مسمات زرینہ قریشی اور آفتاب گوپانگ کو گرفتار کر لیا۔
فریادی وقاص مغل کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کے زور پر نقد رقم اور موبائل فون چھینے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے واردات میں چھینی گئی نقد رقم، موبائل فون اور دو عدد 30 بور پسٹلز بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیے گئے۔
اسلحہ برآمد ہونے پر ملزمان بنام مسمات عریبہ قریشی اور آفتاب گوپانگ کے خلاف مقدمات نمبر 121/2026 اور 122/2026 زیر دفعہ 25A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کر لیے گئے ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ گرفتار خواتین ملزمان اس سے قبل بھی گھروں میں چوری کی متعدد وارداتوں میں گرفتار ہو کر چالان شدہ رہ چکی ہیں۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔