درگاہ سخی پیر تا میمن ہسپتال چوک تک گندگی، انکروچمینٹ، گڈز ٹرانسپورٹ اور اندھیرے کا عذاب

درگاہ سخی پیر تا میمن ہسپتال چوک تک گندگی، انکروچمینٹ، گڈز ٹرانسپورٹ اور اندھیرے کا عذاب
چیئرمین میاں سرفراز ٹاؤن کے دعووں کے باوجود 5 محرم گذر جانے کے باوجود اس شاہراہ پر کوئی کام شروع نہیں کی گیا
سندھ حکومت صورتحال کا سنجیدہ نوٹس لے کر عزاداران کے مسائل حل کروائے
حیدرآباد (پ۔ر) مياں سرفراز ٹاؤن کے چیئرمین کی جانب سے مختلف علاقوں سے انکروچمینٹ ہٹوادینے، اسٹریٹ لائیٹس و صفائی کا جملہ کام کروا دینےکے بارے میں تو بڑی بڑی خبریں چلوائی جا رہی ہیں لیکن درگاہ سخی پیر میمن محلہ سے میمن ہسپتال چوک تک والا علاقہ یا تو انہوں نے دیکھا ہی نہیں ہے یا شاید وہ علاقہ ان کے ٹاؤن میں ہی شامل نہیں ہے جہاں آج 4 محرم گذرجانے کے باوجود کوئی بھی کام شروع نہیں کروایا گیا ہے اور نہ ہی گڈز ٹرانسپورٹ کی بے انتہا رش والے مسئلے کو حل کروانے کے لئے کوئی تحرک لیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹنڈو ولی محمد، سخی پیر کالونی، شیخ محلہ دھرم شالہ روڈ، کھائی روڈ و دیگر علاقوں سے برآمد ہونے والے ماتمی پڑوں میں شریک عزادار شدید ترین پریشانیوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد کے سرپرست زوار عبدالستار درس، چیف آرگنائیزر علی گوہر چانڈیو، مشاورتی کاؤنسل کے رُکن غلام مصطفیٰ ویسر، رضاحسین ویسر و دیگر نے اپنے جاری کردہ پریس بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ درگاہ سخی پیر تا میمن ہسپتال چوک روڈ پر بڑے بڑے گڑھے ہونے، شدید انکروچمینٹ ہونے اور گڈز ٹرانسپورٹ کی بے انتہا رش کے باعث رات بھر یہ شاہراہ بلاک رہتی ہے جس کی وجہ سے گذشتہ 4 راتوں سے ماتمی جلوسوں کا سلسلہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے حکومتِ سندھ کو اس سنگین کوتاہی کا ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لے کر نہ صرف ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے چاہیئے بلکہ عزاداران کے لئے پیدا کی گئی ان پریشانیوں کو حل کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کیئے جائیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *