حیدرآباد (سیکیورٹی پلان)محرم الحرام عیسوی 1448ھ سال 2026 کے حوالے سے حیدرآباد پولیس نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی

حیدرآباد (سیکیورٹی پلان)محرم الحرام عیسوی 1448ھ سال 2026 کے حوالے سے حیدرآباد پولیس نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی*

محرم الحرام میں ضلع حیدرآباد میں امن و امان برقرار رکھنے اور یوم عاشورہ کے حوالے سے مرکزی جلوس و دیگر چھوٹے بڑے ماتمی و تعزیہ جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے کیلئے ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی قیادت میں تقریبا 4600 سے زائد افسران و جوان جن میں 5 کمپنیاں RRF/CMU کی خصوصی طور پر سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے

محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کے علاوہ دیگر چھوٹے بڑے 350 سے زائد ماتمی و تعزیہ جلوس نکالے جائیں گے

سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد کے اجراء کے سدباب کیلئے ایس ایس پی آفس میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے، مزید انتہائی حساس مقامات پر افسران کی سربراہی میں RRF کا اسٹاف تعینات کیا گیا ہے

تمام مرکزی جلوس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ افسران و جوان اپنی فرائض سر انجام دیں گے، تمام اہم جلوسوں کے داخلی راستوں و اطراف کے میں مختلف مقامات پر واک تھروگیٹ لگائے جائنگے جہاں میٹل ڈیٹیکٹر کیساتھ اسٹاف تعینات ہوگا

مرکزی جلوس کی نگرانی کیلئے مختلف مقامات پر سیف سٹی کے علاؤہ بھی CCTV کیمرے نصب کئے گئے ہیں جوکہ 200 سے زائد ہیں جس کی SDPO سٹی آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی جائیگی

محرم الحرام کے دوران رینجرز، اسپیشل برانچ، CTD و دیگر اہم حساس ادارے بھی اپنے فرائض سر انجام دینگے

ضلع انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ SDPO آفس میں قائم کنٹرول روم میں حیسکو، فائر بریگیڈ، واسا و دیگر محکموں کے نمائندے ہمہ وقت موجود رہیں جو کہ کسی بھی فوری شکایت کا سدباب کریں

جلوس کے روٹس کی بم ڈسپوزل اسکارڈ کی مدد سے معائنہ کیا جائے گا

یوم عاشورہ پر تمام بڑی امام بارگاہوں پر شام غریباں منعقد کی جائیگی جس پر زیادہ سے زیادہ پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی

محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کیلئے پیشگی ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر مستقل بنیادوں پر پکٹس قائم کردی گئی ہیں

ضلع حیدرآباد میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ایک QRF ٹیم تشکیل دی گئی ہے جوکہ کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر عمل میں لائی جائی گی

ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے مزید ہدایات کی کہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، علماء کرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے تمام علماء کرام سے قریبی روابط رکھے جائیں، مجالس و جلوسوں میں شرکاء کی جامعہ تلاشی و چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے، شرپسند اور فتنہ خود عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *