
کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ ناظم آباد پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان گوجر نالہ کچرا روڈ پر پولیس مقابلہ ہوا، جس کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت کاشف ولد شفیق اللہ کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور ایک موبائل فون برآمد کیا گیا۔
زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ملزم کے کریمنل ریکارڈ اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔