محرم الحرام کا جلوس8 سی ویو اپارٹمنٹ سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا بقیۃ اللہ امام بارگاہ پر اختتام پذیر

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) 8 محرم الحرام کا جلوس سی ویو اپارٹمنٹ سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا بقیۃ اللہ امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔
جلوس خیابانِ بحریہ اور مین صبا ایونیو سے گزرا، جہاں عزاداران کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔
تمام روٹس، داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی موقع پر موجود رہے اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو مزید مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *