
کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر 07 محرم الحرام کے 21 ماتمی جلوسوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات
ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 07 محرم الحرام کے موقع پر برآمد ہونے والے 21 ماتمی جلوسوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔
تمام روٹس کی بی ڈی سوئیپنگ کے بعد کلیئرنس حاصل کی گئی اور پولیس افسران و اہلکاروں کی مؤثر تعیناتی کے ذریعے مسلسل نگرانی جاری رکھی گئی۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے متعلقہ افسران کو عزاداران کے تحفظ اور سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔
تمام مجالس اور ماتمی جلوس پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئے۔