
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) پاکستان اسٹیل مل میں چوری کے خلاف بڑی کارروائی، بن قاسم پولیس نے منظم چور گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ملیر کی خصوصی ہدایات پر کی گئی کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 35 کلوگرام چوری شدہ تانبے کی کیبلز اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ مزید انکشافات اور برآمدگیوں کی توقع ہے۔