*شہر کراچی کی معروف کاروباری اور فلاحی شخصیت جناب حاجی سلیم رضا نے نیو کراچی کے علاقے میں ایک ماڈل اسکول کا انعقاد کیا۔*

(رپورٹ سٹی ایڈیٹر کراچی ڈاکٹر عبدالرحیم)

شہر کراچی کی مشہور و معروف شخصیت حاجی سلیم رضا جو شہر کراچی کے علاقے نارتھ کراچی 4۔K چورنگی پر موجود مشہور الغوثیہ ریسٹورنٹ کے مالک اور اسلام القریش پاکستان کے سربراہ بھی ہیں اور شہر کراچی میں کئی فلاحی کاموں کو سر انجام بھی دے رہے ہیں اور انسانی خدمت میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے ہمیشہ آگے آگے رہتے ہیں۔سماجی رہنما حاجی سلیم رضا نے شہر کراچی کے علاقے نیوکراچی میں ایک ماڈل اسکول کا انعقاد کیا جس میں تقریباً 900 بچوں اور بچیوں کو مفت تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کو اسکول بیگ، اسکول یونیفارم اور اسکول کورس بھی مفت دئیے گئے تاکہ بچے اور بچیاں اچھی تعلیم حاصل کر کے اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کرسکے اسی کے ساتھ ساتھ انہوں نے ان تمام 900 بچوں اور بچیوں کی مکمل تعلیم کا خرچہ اپنے ذمہ اٹھایا جسکا مکمل خرچہ الغوثیہ ریسٹورنٹ ادا کرے گا۔ علاقہ مکینوں اور بچوں کے والدین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حاجی سلیم رضا جیسے شخص صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جو سب سے پہلے انسانیت کی خدمت کا سوچتے ہیں اسی لیے ایسے لوگ اللّٰہ تعالیٰ کے محبوبِ بن جاتے ہیں آج کے اس مہنگائی کے دور میں غریب ماں باپ کے لیے اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلوانا صرف تصور تک ہی ممکن رہ گیاہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *