حیدرآباد عوامی تحریک سینئیر نائب صدر نور احمد کاتیار اور دیگر رسول بخش پلیجو کے مزار پر قبضہ کے خلاف پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے ہیں

حیدرآباد
لطیف آباد کے رہائشی سید کمال رسول نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ ان کا بڑا بیٹا اور بہو ان کا بھائ علی فواد عرف چاند اور ان کے گھر کے دیگر افراد گھر پر قبضہ کرنے کی غرض سے اسے ڈرا دھمکا رہے ہیں اور گھر پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی جس سے انہیں جان کا خطرہ لاحق ہے سید کمال رسول نے کہا کہ وہ دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں میری ایک بیٹی معذور ایک چھوٹا بیٹا اور اہلیہ کے ساتھ اپنی زندگی کرسکون طریقے سے گزارنا چاہتے ہیں وہ ریٹائرڈ ٹیچر گھر کے واحد کفیل ہیں اس صورتحال سے آئے روز ان کی طبعیت بگڑنے لگتی ہے انہوں نے اعلی حکام سے گھر خالی کروانے اور بیٹا بہو ان کے بھائ اور اہل خانہ کے ظلم سے نجات دلوانے کی اپیل کی

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *