تلہ گنگ : تلہ گنگ کے علاقہ ٹمن کے قریب واقع نالہ انکڑ میں تین کم سن بھائی نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔ بچوں کی ڈیڈ باڈیز مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال لی ، افسوسناک واقعہ کے باعث علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی ۔ نالہ انکڑ میں الیاس نامی شخص کے سات ، آٹھ اور نو سالہ بیٹے نالہ انکڑ میں نہانے کے گئے اور وہاں بنے ایک گہرے گڑھے میں ڈوب کا جاں بحق گئے ۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کی ڈیڈ باڈیز نکال لیں ۔ اس افسوسناک حادثہ کے بعد علاقہ بھر کی فضا سوگوار ہو گئی ۔ واضع رہے جائے حادثہ کے قرب و جوار میں مختلف ٹھیکیدار ایکسویٹر کے ذریعے ریت نکالنے کا کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے وہاں گہرے گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے حادثات رونما ہو رہے ہیں۔
Posted inUncategorized