حیدراباد۔۔ پیپلز پارٹی کے صوبائ رہنماء ریحان حنیف مہر اپنی رہائش گاہ مہر ہاؤس لطیف آباد پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں

حیدرآباد
پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائ رہنماء ریحان حنیف مہر نے کہا کہ حیدرآباد کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے مئیر کاشف خان شورو لطیف آباد کو نظر انداز کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں پیپلز پارٹی میں کوئ گروپ بندی نہیں تمام ہاؤسز آپس میں متحد ہیں تاہم ان کا کسی ہاؤس سے کوئ تعلق نہیں البتہ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ان کی دوستی ضرور ہے ملک کا اگلا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا حیدرآباد میں لسانی جماعتوں کا خوف تھا وہ انقلاب برپا کرنے اور عوام کی خدمت کے لئیے سیاست میں آئے ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کو آگے لیکر جائیں گے وہ اپنی رہائش گاہ مہر ہاؤس لطیف آباد یونٹ نمبر 6 پر پریس کانفرنس کررہے تھے ریحان حنیف مہر نے کہاکہ آٹو بھان روڑ پر پیپلز سیکٹریٹ میڈیا و کمپلین سیل کا آج جمعہ 3جولائ کو باقاعدہ افتتاح کردیا جائیگا جہاں حیدرآباد سمیت سندھ بھر کے عوام اپنے مسائل اور ان کے حل کے لئیے رابطہ کرسکیں گے ریحان حنیف مہر نے کہاکہ وہ منشیات کے خلاف مہم میں دیوار بن کر ساتھ کھڑے ہیں افسران باوضو ہوکر جہاد کریں کام نہ کرنے والے اور شہریوں کو بے جا پریشان کرنے والے افسران کے خلاف ان کا اعلان جنگ ہے ریحان حنیف مہر نے مئیر بلدیہ حیدرآباد کاشف خان شورو کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ لطیف آباد کو نظر انداز کررہے ہیں ہما نقوی کی ہدایت پر لطیف آباد کو چلایا جارہا ہے ہوسڑی میں ترقیاتی کام مکمل ہوئے بغیر ہی ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کردی گئ ہیں وہ ٹھیکیداروں کی فہرست مرتب کررہے ہیں وزیر بلدیات چیف سیکریٹری کو فہرست پیش کریں گے ضرورت پڑی تو صورتحال سے پارٹی قیادت کو بھی آگاہ کیا جائیگا فنڈز کا کوئ چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے شہری پانی کی قلت کا شکار ہیں وہ اللہ توکل اپنے ساتھیوں کے ساتھ میدان سیاست میں کود گئیے ہیں ان کا مقصد کوئ عہدہ حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ لطیف آباد سمیت سندھ بھر کے عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ پارٹی کا ہے وہ قیادت کے ہر فیصلے کا احترام کریں گے البتہ ان کے عوامی رابطوں سے کچھ لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر ان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں مگر وہ کسی کی پرواہ نہیں کرتے ریحان حنیف مہر نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سندھ میں گندم بحران سر اٹھا رہا ہے جو تشویشناک ہے ذخیرہ اندوزوں کو من مانیاں کرنے نہیں دیں گے سخت کاروائ ہوگی حکومت عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے البتہ سندھ اور پاکستان میں گندم بحران کا اصل ذمہ دار عمران خان ہے ریحان حنیف مہر نے سندھ میں فصلوں بالخصوص چاول کی بوائ کے لئیے پانی کی قلت اور آبادکاروں کو درپیش مسائل کا بھی ذکر کیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *