کراچی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر علیم خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار
علیم خان ایک محنتی، مخلص، ملنسار اور فرض شناس افسر تھے، شرجیل انعام میمن
علیم خان نے محکمہ اطلاعات میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانت داری اور بہترین خدمات کے ذریعے نمایاں کردار ادا کیا، شرجیل انعام میمن
علیم خان کی خدمات اور ساتھیوں کے ساتھ ان کا مثبت و مشفق رویہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شرجیل انعام میمن
دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں مرحوم علیم خان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور محکمہ اطلاعات سندھ کے تمام افسران و ملازمین کے ساتھ ہیں، شرجیل انعام میمن
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے، آمین، شرجیل انعام میمن