
اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ
نہایت دُکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے عزیز دوست اور مخلص ساتھی جناب علیم الدین خان، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن، انتقال فرما گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی لغزشوں کو معاف فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور تمام اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا فرمائیں۔
اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَأَسْكِنْهُ فَسِيحَ جَنَّاتِكَ. آمین۔