حیدرآباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق خان دھاریجو حیدرآباد رینج نے تھانہ سٹی اور تھانہ سخی پیر حیدرآباد کا دورہ کیا

حیدرآباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق خان دھاریجو حیدرآباد رینج نے تھانہ سٹی اور تھانہ سخی پیر حیدرآباد کا دورہ کیا انہوں نے *ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* *نے ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج کو تعمیراتی امور پر بریفنگ دی، ڈی آئی جی پی* *طارق رزاق خان دھاریجو حیدرآباد رینج نے تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام* *امور مقررہ مدت کے اندر پایۂ تکمیل تک پہنچائےجائیں اور تعمیر کے ہر مرحلے میں معیار، پائیداری اور جدید تقاضوں کو بنیادی اہمیت دی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمارت کی بنیاد سے لے کر تکمیل اور بلندی تک تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور جدید طرزِ تعمیر کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے کام کی باریک بینی سے نگرانی یقینی بنائی جائے۔*
*ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے متعلقہ افسران اور انجینئرز کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے، تاکہ پولیس اسٹیشنز کی* *عمارتیں مضبوط، معیاری اور جدید* *سہولیات سے آراستہ ہوں اور پولیس افسران و اہلکاروں کو بہتر ماحول* *میں فرائض کی انجام دہی کے لیے موزوں سہولیات میسر آسکیں۔*

*ترجمان: تعلقاتِ عامہ، ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج*

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *