حیدرآباد ٹاسک فورس پولیس کی نسیم نگر کی حدود میں کارروائی، منشیات سپلائر گرفتار، ایک کلو سے زائد چرس برآمد

حیدرآباد ٹاسک فورس پولیس کی نسیم نگر کی حدود میں کارروائی، منشیات سپلائر گرفتار، ایک کلو سے زائد چرس برآمد

*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کے احکامات پر سربراہ ٹاسک فورس زین رضا بلوچ نے انچارج چیک پوسٹ نسیم نگر سب انسپیکٹر شوکت علی ملوکانی اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔

ٹاسک فورس پولیس نے نسیم نگر کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم آکاش سومرو کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 کلو 50 گرام چرس برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزم چرس سپلائی کرنے کے لیے لے جا رہا تھا۔

پولیس نے قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کے خلاف کرائم نمبر 511/2026 دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

حیدرآباد پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *