
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز، پولنگ تاریخ کے اعلان پر مشاورت کیلئے اجلاس 20 اگست کو طلب
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اہم پیش رفت کرتے ہوئے صوبائی کابینہ کی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مشاورت کیلئے کمیٹی کی بروقت تشکیل پر زور دیا ہے۔ یہ پیش رفت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول اور پولنگ کی تاریخ کے اعلان کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔