وزیرِ اعظم کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ، ایمبیسیڈر محمد صادق، کی آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے تحت پاکستان بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز سے شریک 6,150 سے زائد طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست

راولپنڈی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) وزیرِ اعظم کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ، ایمبیسیڈر محمد صادق، کی آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے تحت پاکستان بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز سے شریک 6,150 سے زائد طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست، پاک افغان تعلقات، افغانستان کی موجودہ صورتحال، علاقائی سلامتی، دہشت گردی اور خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی اظہارِ۔
ایمبیسیڈر محمد صادق (ریٹائرڈ) کے مطابق افغانستان طویل عرصے سے داخلی تنازعات اور علاقائی کشمکش کا مرکز رہا ہے، جس کے اثرات پورے خطے کی سلامتی پر مرتب ہوتے رہے ہیں۔
دوحہ معاہدے کے تحت افغان سرزمین کو دہشت گرد تنظیموں کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کی یقین دہانی کرائی گئی، تاہم اس پر مؤثر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ ایمبیسیڈر محمد صادق۔
افغانستان میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی پورے خطے کے لیے سیکیورٹی خطرہ ہے اور یہ مسئلہ صرف پاکستان تک محدود نہیں۔ ایمبیسیڈر محمد صادق۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مشترکہ تاریخ، ثقافت اور ہمسائیگی کے باوجود افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی ناقابلِ قبول ہے ؛ قومی سلامتی، شہریوں کے تحفظ اور مؤثر سرحدی نظم و نسق کے لیے ایک دستاویزی نظام ضروری ہے، ایمبیسیڈر محمد صادق۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *